24 مئی 2019
تازہ ترین
 فلوریڈا میں سٹار وار لینڈ کی تعمیر جاری

 فلوریڈا میں سٹار وار لینڈ کی تعمیر جاری

پاکستان میں قدرے کم لیکن مغرب میں سٹار وار فلم سیریز کا جنون اب بھی موجود ہے، اب اسی عوامی پسند کی بدولت ڈزنی نے فلوریڈا میں ایک سٹار وار لینڈ کی تعمیر شروع کردی ہے، جس کی بعض فضائی تصاویر دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس پر ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔ ڈزنی لینڈ اور خود سٹار وارز کے مداح اس خبر سے خوش ہیں کیونکہ اس تھیم پارک کو  سٹار وارز گیلکسی ایج کا نام دیا گیا ہے۔ فضائی تصاویر سے عیاں ہے کہ تھیم پارک بہت وسیع ہے اور اس میں حیرت انگیز عمارتیں، رائیڈز اور ہال بنائے جا رہے ہیں، تاہم ڈزنی کمپنی نے اس کے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ لیکن اس حوالے سے پہلی خبر 2015 میں زیر گردش تھی جب یہاں کچھ عمارتیں ہی بنی تھیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہاں کچھ عمارتیں مشرق وسطیٰ، استنبول اور یروشلم کی روایتی عمارات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہیں۔ ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے علاوہ ایسا ہی تھیم پارک کیلیفورنیا کے شہر اینا ہائیم میں بھی بنایا جائے گا لیکن اورلینڈو والا پارک 44 ایکڑ پر محیط ہے جو سب سے بڑا ہے لیکن ان دونوں سٹار وار لینڈ کا افتتاح اس سال ہوجائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟