16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہئے، میرا

 فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہئے، میرا

نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلموں کی بحالی میں حکومت کو تعاون کرنا چاہئے۔ ادکارہ میرا نے فلم کے ریڈ کار پٹ لانچ کے موقع پر اپنی آنےوالی فلم باجی کے لئے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری فلم عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لے گی اور عوام کی محبت سے اچھا بزنس کرے گی۔ اس موقع پر فلم  کی دیگر کاسٹ میں شامل اداکارہ آمنہ الیاس اور عثمان خالد بٹ بھی موجود تھے۔  انہوں نے کہا کہ ہمار ا مقابلہ کسی سے نہیں، پاکستانی عوام ملکی فلمیں دیکھیں گے تو فلم ساز فلمیں بنائیں گے، فلم  باجی  ایک شاہکار ہے، اس میں کہانی کے ساتھ گانے اور سسپنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میں نے فلم کی تیاری میں بہت محنت کی ہے، ایک اداکارہ ہونے کے ناطے فنکار کی عوام سے ملنے والی محبت اس کا قمیتی اثاثہ ہوتی ہے۔ فلم کے ہیرو عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ہماری فلموں کی عمر کم ہے لیکن مقابلہ سخت ہے ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں مقبول ہیں لیکن جلد ہماری فلمیں عالمی مارکیٹ میں جگہ بنالیں گی۔ باجی ایک مکمل فلم ہے اس میں ہر اداکار نے انصاف کیا ہے حکومت کو فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟