18 اگست 2019
تازہ ترین
فلم کی کامیابی کا راز ہدایتکار اور پرڈیوسر قرار

فلم کی کامیابی کا راز ہدایتکار اور پرڈیوسر قرار

اداکار شہریار منور نے کسی بھی فلم کی کامیابی کا راز ہدایتکار اور پرڈیوسر کو قرار دےدیا۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ وہ فلم  پرے ہٹ لو میں اداکار کےساتھ بطور پرڈیوسر بھی کام کر رہے ہیں اور ان کو اس بات کا احساس ہوا ہے کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کا راز کیمرے کے پیچھے ہدایتکار اور پرڈیوسر سے جڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم آج کل کی نوجوان نسل کی عکاسی کررہی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں کو کیسے لیتے ہیں۔ فلم میں ان کا کردار ایک ایسے لڑکے کا ہے جو بہت جذباتی اور غصیلا ہے۔ اس فلم میں وہ اداکارہ مایا علی کےساتھ اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم عیدالا ضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟