16 جون 2019
 فلم  باجی کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز

 فلم  باجی کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز

 اداکارہ میرا کی فلم  باجی کا دھماکے دار ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ، جس میں ایک کامیاب اداکارہ کے عروج اور زوال کی کہانی کو بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا۔ پاکستانی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم  باجی کے ذریعے فلم انڈسٹری میں واپسی کررہی ہیں۔ فلم کے ٹیزر میں ان کے سٹائل اور اداکاری نے سب کو متاثر کیا تھا جسے دیکھ کر ناقدین بھی میرا کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے تھے اور فلمی شائقین اس فلم کو میرا کی فلموں میں دھماکے دار واپسی قرار دے رہے تھے۔ فلم کے شاندار ٹیزر کے بعد شائقین کو بے چینی سے اس کے مکمل ٹریلر کا انتظار تھا جو جاری کردیا گیا۔ ٹریلر سے فلم کی مکمل کہانی سامنے آجاتی ہے جس میں ایک کامیاب اداکارہ شمیرا کے عروج و زوال کو بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ۔ فلم میں شمیرا کا کردار اداکارہ میرا ادا کر رہی ہیں جس کا کیریئر دس سال تک فلم انڈسٹری پر راج کرنے کے بعد اور بڑھتی عمر کے باعث اب زوال کی جانب گامزن ہے۔ فلم میں دوسرا اہم کردارماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس ادا کر رہی ہیں جو فلم میں میرا کی جگہ لینے کی کوشش کرتی ہیں۔ ڈرامہ اور دلچسپی سے بھرپور فلم کی دیگر کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر اور علی کاظمی شامل ہیں۔ فلم 28 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟