05 دسمبر 2019
تازہ ترین
فلم اگلی ڈولز کے رنگا ر نگ پریمیئرکا انعقاد

فلم اگلی ڈولز کے رنگا ر نگ پریمیئرکا انعقاد

 لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی کامیڈی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم  اگلی ڈولز کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی تھیٹر میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں ایما رابرٹ، نک جونز اور کیلے کلارسن سمیت دیگر فلمی ستاروں نے شرکت کر کے رونقیں بکھیردیں جبکہ مداحوں کی بھی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ ڈائریکٹرKelly Asbury کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسی بد شکل گڑیائوں کے گرد گھوم رہی ہے جنہیں کوئی پیار نہیں کرتا۔ محبت کی طلبگار یہ ننھی خوبصورت گڑیائیں مستی اور شرارت میں مشغول دکھائی دے رہی ہیں جن کی شرارتیں دیکھنے والوں کوہنسنے پر مجبور کر دیں گی۔ اس کامیڈی فلم کیلئے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکار ایما رابرٹ، نک جونز، گیبرئل اگلییسیاس سمیت کئی فنکاروں کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ یہ فلم10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟