24 اگست 2019
تازہ ترین
فیفا اور اے ایف سی وفد کو حقائق بتائیں گے، پی ایف ایف

فیفا اور اے ایف سی وفد کو حقائق بتائیں گے، پی ایف ایف

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان آنے والے فیفا اور اے ایف سی وفدکو حقائق سے آگاہ کرنے کے لئے بھرپور تیاری کرلی ہے، ثابت کریں گے کہ ہم ہی فٹبال کے حقیقی وارث ہیں۔ صدر پی ایف ایف سید اشفاق حسین شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ فیفا وفد کو مطمئن کرنے کے لئے اپنی طرف سے بھرپور تیاری کی ، ہم وفد کو بتائیں گے کہ گزشتہ16برسوں میں پاکستانی فٹبال تباہی کے دہانے پرکیوں پہنچا، امید ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ورلڈکپ کوالیفائرکے لئے کیمپ لگایا ہے جو کھلاڑی کیمپ میں شریک نہیں ہوئے، ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا، فیڈریشن نائب صدرسردارنوید حیدر خان بولے کہ ہم الیکشن جیت کر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا حصہ بنے، ہم فٹبال فیڈریشن کونہیں چھوڑیں گے، فیفا کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا حکم ماننا پڑیگا۔ نائب صدرعامرڈوگر نے کہا کہ ہمیں فٹبال کے تمام کھلاڑیوں کا احساس ہے لیکن سابقہ باڈی اپنی فرعونیت دکھا رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟