18 اکتوبر 2019
تازہ ترین
فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

انگلینڈ کے کپتان آوئن مورگن نے ورلڈکپ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔ ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد جب انگلش کپتان پریس کانفرنس کرتے ہوئے آوئن مورگن نے کہا کہ اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا، میچ کے دوران میں نے لیگ سپنر عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اللہ یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہے تو میں نے کہا کہ ہمیں رب آف گرین بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں ہر رنگ، نسل اور عقیدے کے لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنے عقائد کے مطابق مجھے یہ بات کہی۔ خیال رہے انگلش کپتان اوئن مورگن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے، بین سٹوکس نیوزی لینڈ، معین علی اور عادل رشید پاکستانی نږاد ہیں جبکہ جوفرا آرچر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اس بیان کو شائقین بالخصوص مسلمانوں کی طرف سے خاصا سراہا گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ سپر اوور کے دوران میں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں اس مشکل گھڑی سے لطف اندوز ہونے کا مشورہ دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟