دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے عوام کو ورغلا رہے ہیں، وزیراعظم

 دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے عوام کو ورغلا رہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے آفیشل فیس بک پیج پر شمالی وزیرستان واقعے سے متعلق بیان جاری کیا گیا ، جس کے مطابق وزیراعظم نے وزیرستان میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دشمن عناصر قبائلی علاقوں کے غیور عوام کو ورغلا رہے ہیں مگر ریاست ان عناصر کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دےگی۔ وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کی ، جس میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا  اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟