18 نومبر 2019
تازہ ترین
دیواروں پر خوب صورت پینٹنگز بنانیوالے ڈرون

دیواروں پر خوب صورت پینٹنگز بنانیوالے ڈرون

 اٹلی میں ماہرین نے چار عدد ڈرون کو ایک ساتھ استعمال کر کے ایک بڑی دیوار پر خوبصورت پینٹنگ بنانے کا عملی مظاہرہ کیا جسے عام طور پر گریفیٹی کہا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پینٹنگ کیلئے ایک کار ساز کمپنی میں 14 میٹر لمبی اور 12میٹر چوڑی ایک متروک دیوار کا انتخاب کیا گیا جو اٹلی کے شہر ٹیورن میں واقع ہے۔ 25 اور 26 جون کو پروگرام سے کنٹرول کئے گئے چار ڈرون نے پوری دیوار پر ایک خوبصورت پینٹنگ بنا ڈالی، مرکزی کنٹرول سسٹم نے ہر ڈرون اور رنگوں کو الگ الگ کنٹرول کیا اور ماہرین اس پورے عمل کا بغور جائزہ لیتے رہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟