25 مئی 2019
تازہ ترین
دیگر سیاروں کا موسم زندگی کیلئے غیر موزوں

دیگر سیاروں کا موسم زندگی کیلئے غیر موزوں

آپ نظام شمسی میں موجود دوسرے سیاروں کے موسم کے بارے میں جانیں تو زمین آپ کو جنت کا ٹکڑا دکھائی دے گی اور اس کا موسم خدا کی رحمت ہے جو انسانی زندگی کی تمام ضروریات بہم مہیا کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سورج سے قریب ترین سیارہ مرکری گرم جھلسا دینے والی ہوائوں کا مرکز ہے۔ مرکری کی فضا میں آکسیجن بھی بے حد کم ہے۔ سیارہ زہرہ بادلوں سے ڈھکا ہوا سیارہ ہے ، تاہم یہ بادل زہریلے ہیں اور ان سے سلفیورک ایسڈ کی بارش ہوتی ہے۔ یہ بارش چند لمحوں میں کسی بھی جاندار کے جسم کو گلا سکتی ہے۔ مریخ لق و دق صحرا جیسا سیارہ ہے جہاں ہر وقت ہوائیں چلتی رہتی ہیں۔ تیز ہوا مٹی کے بگولے بناتی ہے جو زمین کی بلند ترین برفانی چوٹی مائونٹ ایورسٹ سے بھی بلند ہو سکتے ہیں۔ سیارہ مشتری پر ایک غیر معمولی حد تک بڑا سرخ دھبہ موجود ہے جو ہنگامہ خیز طوفان ہے جس کا حجم زمین سے بھی بڑا ہے۔ سیارہ زحل کے قطب شمالی میں ہوا کا ایک عظیم طوفان پنپ رہا ہے جس کے چھ کونے ہیں اور ہر کونا ہماری زمین سے بڑا ہے۔ سیارہ یورینس دیگر سیاروں کی طرح اپنے مدار میں گول گھومنے کے بجائے ایک طرف کو جھک کر گردش کرتا ہے جس کی وجہ سے اس سیارے کے موسم طویل اور زیادہ شدت کے ہوتے ہیں۔ سیارہ نیپچون کو ہوائوں کا سیارہ بھی کہا جاتا ہے، یہاں 1 ہزار 930 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟