دبنگ 3میں منی نہیں منا بدنام کرنے کی تیاری

دبنگ 3میں منی نہیں منا بدنام کرنے کی تیاری

بالی وڈ کے کنگ سلمان خان منی کو بدنام کرنے کے بعد اس بار منا بدنام کریں گے۔ بھارتی فلم دبنگ میں سلمان خان کے ساتھ ملائکہ اروڑہ کا آئٹم نمبر منی بدنام ہوئی بہت مقبول ہوا ، جس کے بعد اب دبنگ کے سیکوئل میں بھی آئٹم نمبر رکھا گیا جس میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ 3 کے سیکوئل میں اس بار منی کی جگہ منے کو بدنام کیا جائے اور دبنگ خان آئٹم نمبر  منا بدنام ہوئے پر جلوہ گر ہوں گے۔ دبنگ 1 اور 2 کی کامیابی کے بعد دبنگ 3 رواں سال کے اختتام میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ تقریباً وہی ہے لیکن آنجہانی ونود کھنہ کے بعد ملائکہ اروڑہ بھی خان خاندان سے علیحدگی کے بعد فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟