20 اکتوبر 2019
تازہ ترین
داتا دربار خود کش حملے کا  ایک سہولت کار گرفتار، حملہ آور کی بھی شناخت

داتا دربار خود کش حملے کا  ایک سہولت کار گرفتار، حملہ آور کی بھی شناخت

 کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کا ایک سہولت کار گرفتار کرلیا ہے جب کہ خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داتا دربار خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دہشتگردی کے اس واقعے کے ایک مبینہ سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار سہولت کار کا نام محسن خان ہے اور وہ چارسدہ کے علاقے شب قدر کا رہائشی ہے، اس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب سانحے کے خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور صادق اللہ مہمند افغانستان کا رہائشی تھا اور افغانی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟