11 دسمبر 2019
تازہ ترین
 دانتوں کے درد کا گھریلو علاج

 دانتوں کے درد کا گھریلو علاج

اکثر لوگ جب وہ ٹھنڈا یا گرم کھانا یا مشروب لیتے ہیں تو دانتوں میں شدید درد ہوتا ہے،  ٹھنڈا یا گرم لگنے سے دانتوں میں ہونے والا درد دانتوں کی حساسیت کی وجہ سے ہوتا ہے۔  دانت اس وقت حساس ہوجاتے ہیں جب ان کے اوپر کی حفاظتی سطح یا انیمل ختم ہوجاتا ہے اور دانتوں میں موجود نروز ٹھنڈا ،گرم یا ایسڈ والے مشروب کو زیادہ محسوس کرتے ہیں جو درد کا باعث بنتا ہے۔ صحیح علاج کے ذریعے دانتوں کی حساسیت سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل  منہ میں رکھیں پھر کلی کرکے دانتوں کو برش کر لیں۔ ناریل کے تیل میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات دانت کے درد کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ آدھا چائے کا چمچ نمک ایک گلاس نیم گرم پانی میں ملا کر کلیاں کریں۔ نمک میں موجود اینٹی سیپٹک خصوصیات دانت کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ لہسن کا ایک جوا کچل کر اس میں چند قطرے پانی اور ایک چٹکی نمک ملائیں ۔اس مکسچر کو متاثرہ دانت پر لگا لیں ، پھر کلی کرلیں ۔  ایک کھانے کے چمچ ناریل کے تیل میں چھ قطرے لونگ کا تیل ملائیں اور متاثرہ دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں ، پھر کلی کرلیں ۔ آدھا چمچ سرسوں کے تیل میں ایک چٹکی نمک ملا کر دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیں اس سے مسوڑھوں میں موجود بادی کا پانی نکل جائے گا اور درد میں فوری آرام آئے گا۔ اگر آپ دانتوں کی حساسیت کا بہت زیادہ شکار رہتے ہیں تو اپنی غذا میں وٹامن ای اور بی شامل کریں، یہ وٹامن سوزش کو کم کرکے دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند بناتے ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟