دیامزرا پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیخلاف پھٹ پڑیں

 دیامزرا پاکستانی فنکاروں پر پابندی کیخلاف پھٹ پڑیں

بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف پھٹ پڑیں اور بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کو کئی ماہ بیت گئے اور اس پابندی سے جہاں پاکستانی فنکار پریشان ہیں، وہیں بالی وڈ سے وابستہ افراد بھی عاجز آگئے ہیں اور کھل کراس پابندی کے خلاف آواز اٹھانے لگے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ دیا مرزا نے اپنی نئی ویب سیریز  کافر کی لانچنگ تقریب کے دوران پاکستانی فنکاروں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف آواز اٹھائی اور اس پابندی کو دونوں ممالک کے لئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پابندی سے ہم دنیا کو یہ بتا رہے ہیں کہ بھارت کتنا خوفناک ہے۔ دیا مرزا نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگانے پر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فن ہمیشہ خوف کے ہاتھوں متاثر ہوتا ہے اور اسے خوف سے نقصان پہنچتا ہے لیکن خوف ہی کی وجہ سے آرٹ دوبارہ متحد و توانا ہوتی ہے۔ مجھے یقین ہے ہم پر تھوپے گئے تعصبات صرف ہمیں ہی اپنے ہمسایوں سے دور نہیں کریں گے، بلکہ ہمارے ہمسایوں کو بھی ہم سے دور کر دیں گے، انہوں نے کہاکہ  ہم نے خود کو رابطے اور تبادلے کے موقعے سے محروم کر دیا ۔ ہم دنیا کو صرف یہ دکھا رہے ہیں کہ ہم کتنے بھیانک ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟