15 ستمبر 2019
تازہ ترین
ٍ دہی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے معاون غذا

ٍ دہی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے معاون غذا

 دہی ایک ایسی غذا ہے جس کا استعمال صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس میں جو معدنیات اور وٹامنز پائے جاتے ہیں وہ انسان کو بھر پور توانائی فراہم کرتے ہیں۔ دہی کیلشیم سے بھرپور ، پروٹین اور پروبائیوٹک سے لیس دودھ سے بننے والی ایک بہترین غذا ہے۔ وزن کم کرنے کے حوالے سے ماہرین ہمیشہ سے ہی اس بات کا مشورہ دیتے نظر آئے ہیں کہ دہی کا استعما ل کیا جائے۔ ڈاکٹرز بھی وزن گھٹانے کے لئے دہی کو لازمی جزو قرار دیتے ہیں۔ دہی میں کیلشیم موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول بننے سے روکتا ہے۔ دہی ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لئے ایک معاون غذا ہے، اس میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی نمایاں مقدار پائی جاتی ہے جو ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ دہی کا مستقل استعمال انسان کو دیگر مضر امراض سے بھی بچاتا ہے۔ دہی کا استعمال انسان میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں انسان میں قوت مدافعت جتنی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی کم بیماریوں کا شکار ہوگا۔ قوت مدافعت کی زیادتی انسان کو تمام قسم کی اندرونی اور بیرونی بیماریوں سے بچاکر رکھتی ہے۔ دہی کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ دہی میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ بلڈ پریشر کو نارمل سطح پر برقرار رکھ سکے۔ دہی میں پوٹاشیم کی مناسب مقدار بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ دہی کو جلد یا بالوں پر لگایا جائے تو اس سے نہایت حیرت انگیز نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں۔ دہی کو چہرے پر لگانے سے جلد تروتازہ ہوجاتی ہے اور ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ ہوجاتا ہے۔ چہرے پر دہی کا مساج کرنے سے یہ وائٹننگ بلیچ کا کام کرتا ہے اور جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے جبکہ بالوں میں لگانے سے خشکی کاخاتمہ بھی کرتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟