13 نومبر 2019
تازہ ترین
چوری کیا گیا فرعون کا نصف مجسمہ فروخت

چوری کیا گیا فرعون کا نصف مجسمہ فروخت

مصر کے فرعونوں کی 18 ویں نسل کے ایک بادشاہ کا چوری شدہ نصف مجسمہ لندن میں مصری حکام کے خدشات کے باوجود ریکارڈ قیمت میں فروخت کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے ایک آکشن ہائوس نے 1300 قبل مسیح کے فرعونوں کے خاندان کے بادشاہ توت عنخ آمون کے ٹوٹے ہوئے مجسمے کا اوپر والا حصہ 59 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد مالیت یعنی پاکستانی لگ بھگ 95 کروڑ روپے میں فروخت کیا۔ مجسمے کی فروخت کو مصری حکام نے غیر قانونی اور متنازع قرار دے دیا، ان کا موقف ہے کہ یہ ٹوٹا ہوا مجسمہ مصر کے عجائب گھر سے چوری کر لیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟