24 اگست 2019
تازہ ترین
 چین سے 20متاثرہ لڑکیوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا، پاکستانی سفارت خانہ

 چین سے 20متاثرہ لڑکیوں کو وطن واپس بھجوا دیا گیا، پاکستانی سفارت خانہ

بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ شکایات پر اب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کوپاکستان واپس بھجوایا جا چکا ہے۔ چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیوں کے معاملے سے متعلق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ شکایات پر اب تک تقریباً 20 متاثرہ لڑکیوں کو پاکستان واپس بھجوایا جاچکا ہے۔ غریب والدین نے سہانے دنوں کے خواب دیکھ کرجگرکے ٹکڑوں کوہزاروں میل دور بھیج دیا لیکن وہاں پہنچ کر جب ان لڑکیوں کو پتا چلا کہ ان کے ساتھ کی گئیں شادیاں فراڈ سے زیادہ کچھ نہیں تو جیسے انکے سارے خواب بکھر کررہ گئے۔ پاکستان سے شادی کرکے لائی گئی لڑکیوں کوچین میں غلط کاموں پر مجبورکیا جاتا اور جو اس کے لئے راضی نہ ہوتی اسے اعضا نکالنے کی دھمکیاں دی جاتیں۔ معاملہ درجنوں شکایات کی صورت متعلقہ اداروں تک پہنچا تو ایف آئی اے بھی حرکت میں آگئی۔ لاہور میں ایف آئی اے نے کارروائی کرکے جوہرٹائون سے دو پاکستانی سہولت کار سمیت 11 چینیوں کو حراست میں لیا ۔ گزشتہ روزب ھی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لاہور کی سمرن اس کے چینی شوہر، راولپنڈی کی ربیعہ اور اسکے چینی شوہرکے علاوہ ایک اورلڑکی معصومہ کوچین جانے سے روک لیا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟