25 مئی 2019
تازہ ترین
چینی نوجوان نے تاش سے 60 سیکنڈ میں 20 تربوز کاٹ دیئے

چینی نوجوان نے تاش سے 60 سیکنڈ میں 20 تربوز کاٹ دیئے

 چینی نشانہ باز اور تاش کے پتوں سے کرتب دکھانے میں ماہر نوجوان نے ساٹھ سیکنڈ میں 20 تربوزوں پر تاش کے پتوں سے یوں نشانہ لگایا کہ پتے نہ صرف تربوز میں اٹک گئے بلکہ آسانی سے اسے کاٹ بھی دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دوران اس چینی نوجوان نے تاش کے پتوں سے ہی غبارے پھوڑنے کا بھی ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ اس چینی نوجوان کی مہارت دیکھ کر لوگ بہت متاثر ہوئے اور نوجوان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دیا، متعدد لوگ یہ فن سیکھنے کے بھی خواہاں نکلے۔ واضح رہے کہ کارڈز سے پھلوں سمیت مختلف اشیا کاٹنے کو ایڈونچر کے شوقین کئی مہینوں کی طویل پریکٹس کے بعد سیکھ پاتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟