24 مئی 2019
تازہ ترین
 پاکستان کی313 مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی حآصل

پاکستان کی313 مصنوعات کو چینی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی حآصل

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا ہے کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دیدی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ دوئم پر 28 اپریل کو بیجنگ میں دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے 313 پاکستانی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں ڈیوٹی فری رسائی دی ہے اور یہ ڈیوٹی کی چھوٹ صرف ٹیکسٹائل مصنوعات تک محدود نہیں بلکہ کیمیکل، انجنیئرنگ، فٹ ویئر، پلاسٹک اور فوڈ آئٹمز  بھی ڈیوٹی فری ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ آزادانہ تجارتی معاہدے میں مقامی صنعت کو ترجیح دی گئی ہے جس سے پاکستان کی مقامی صنعتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہو گا جب کہ پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دینے والی اشیائ کی چین میں سالانہ درآمد 40 ملین ڈالر کی ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ چین کی 1700 مصنوعات کو حساس لسٹ میں رکھا گیا ہے، اگر ملکی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہوگا تو سیف گارڈ لگائے جائیں گے، صنعت کے تحفظ کے لیے 1700 چینی اشیائ پر سیف گارڈ بھی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ برآمد کندگان چین کے ساتھ ہونے والے تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقدامات کریں کیوں کہ پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے بہترین مواقع ہیں اور اس کو گنوانا نہیں چاہیے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟