19 نومبر 2019
تازہ ترین
ہچکیاں روکنے کیلئے مفید ٹپس

ہچکیاں روکنے کیلئے مفید ٹپس

 پردہ شکم کو لگنے والے جھٹکے نقصان دہ تو نہیں ہوتے مگر جب تک ہچکی کا کوئی علاج دریافت کرتے ہیں اس وقت تک حالت ضرور غیر ہوجاتی ہے۔ ہچکیوں  کے لئے دیئے گئے ٹرکس کو آزما کر دیکھیں۔ ایک چائے کا چمچ شہد گرم پانی میں ہلائیں اور نگل لیں۔ شہد بھی اعصاب کو پرسکون کرتی ہے اور اس طرح ہچکیاں  ک جاتی ہیں۔  ایک چمچ چینی نگل لینا ہچکیوں کو روکنے کا مقبول طریقہ ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے دانے پردہ شکم کو ہلکا سا چھیڑتے ہیں جس کے نتیجے میں اعصاب خود کوری سیٹ کرلیتے ہیں۔ سرکے کا ایک چمچ آزما کر دیکھیں، اس کا ترش ذائقہ جسم کے اندر جاکر ہچکیوں کو روک دے گا۔ پیپر ٹشو کی ایک تہہ گلاس کے ٹاپ پر بچھائیں اور پھر پانی کو ٹشو کے ذریعے پینے کی کوش کریں۔ اس سے پردہ شکم کو پانی کھینچنے میں جس مشکل کا سامنا ہوگا اس سے ہچکیاں کا باعث بننے والے مسلز کی حرکت بھی تھم جائے گی۔ کسی چھوٹے کاغذی بیگ میں منہ ڈال کر آہستگی سے گہری سانس لیں ، اس سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھتی ہے اور پردہ شکم کو گہرائی سے آکسیجن کھینچنا پڑتی ہے جس سے ہچکیاں رکنے کا امکان ہوتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟