23 فروری 2020
تازہ ترین
بہتر سیکیورٹی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئیگی، آرمی چیف

بہتر سیکیورٹی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئیگی، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ انٹرنیشنل سٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت ،حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں، بہتر سیکیورٹی سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیر ملکی سرماریہ کاری علاقائی رابطوں کے لئے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟