10 دسمبر 2019
تازہ ترین
 بس سٹاپ ہوا مکھیوں کے سٹاپ میں تبدیل

 بس سٹاپ ہوا مکھیوں کے سٹاپ میں تبدیل

ہالینڈ میں شہد کی مکھیوں کو بچانے اور ان کی افزائش کیلئے بس سٹاپ کی چھتوں پر خصوصی سبز پودے اگائے گئے ہیں جو مکھیوں کو راغب کرتے ہیں۔ اس طرح وہ وہاں رہتے ہوئے زر دانے جمع کرسکتی ہیں اور پھلوں کا رس حاصل کر سکتی ہیں۔ آزمائشی طور پر تمام بس سٹاپ ہالینڈ کے مشہور شہر اترخت میں بنائے گئے ہیں جن کی تعداد 316 سے تجاوز کر چکی ہے۔ صرف ہالینڈ میں مکھیوں کی 358 اقسام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کی نصف تعداد معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور حکومت نے اس کا فوری ادراک کرتے ہوئے بس سٹاپ کو ایک چھوٹے باغ میں بدل دیا ہے۔ اب ان پر سبزہ نظر آتا ہے۔ توقع ہے کہ اس طرح شہد کی مکھیاں زردانوں کے ذریعے پودوں کی افزائش کرسکیں گی۔ بس سٹاپ کا سبزہ بارش کے پانی کو جمع کرکے پھلتا پھولتا ہے اور علاقے کو گردوغبار سے بھی بچارہا ہے۔ شاید اگلے مرحلے میں ان کی چھتوں پر سولر پینل بھی لگائے جائیں گے، تاہم اس شہر نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ عوامی استعمال کی تمام بسوں کو 2028 سے ایندھن کے بجائے بجلی سے چلایا جائے گا اور اس طرح شہر مزید ماحول دوست ہوجائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟