05 دسمبر 2019
تازہ ترین
برطانوی اخبارکاشریف خاندان  پر کروڑوں پاؤنڈز کی امداد میں خوردبورد کا الزام

برطانوی اخبارکاشریف خاندان پر کروڑوں پاؤنڈز کی امداد میں خوردبورد کا الزام

 برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف نے برطانیہ کی جانب سے پنجاب کو دی گئی 50 کروڑ پائونڈز کی امداد میں سے کئی ملین پائونڈ کی رقم چرائی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ پہنچائی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے لئے برطانیہ نے 50 کروڑ پائونڈ کی امداد دی، امداد کے لاکھوں پائونڈز برطانیہ منتقل کئے گئے جبکہ شہباز شریف نے کچھ رقم ڈی ایف آئی ڈی کے پروگرام سے چرائی۔ ڈیلی میل کے مطابق برطانوی شہری آفتاب محمود نے شہباز شریف کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے داماد کو متاثرین کے لئے 10لاکھ پائونڈز دیئے گئے تاہم امداد سے چوری کئے گئے لاکھوں پائونڈز برمنگھم منتقل کئے گئے، برمنگھم سے پیسے شہبازشریف کے برطانوی اکائونٹس میں منتقل ہوئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 2003 میں شریف خاندان کے اثاثے ڈیڑھ لاکھ پائونڈز تھے، 2018 میں شریف خاندان کے اثاثے 20 کروڑ پائونڈز تک پہنچ گئے جبکہ رقم شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوئی۔ دوسری جانب برطانیہ نے شہباز شریف دور میں کروڑوں پائونڈز کی امداد کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ، سابق سیکریٹری آئی ڈی ایف ڈی نے کہا ہے کہ امداد کا منی لانڈرنگ میں استعمال ہونا تشویشناک ہے، برطانیہ اینٹی کرپشن پر سالانہ کروڑووں پائونڈز خرچ کر رہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟