19 ستمبر 2019
تازہ ترین
 بنگلادیشی ہیڈ کوچ عہدے سے فارغ

 بنگلادیشی ہیڈ کوچ عہدے سے فارغ

ورلڈکپ مشن میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیو رہوڈز کو عہدے سے فارغ کردیا۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الدین چوہدری نے کہا ہے کہ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کے لئے باہمی رضامندی سے ہیڈکوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ناظم الدین چودھری کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑی کرکٹ کے عالمی میلے میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ۔ چیئرمین بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ چونکہ رواں ماہ ٹیم کو سری لنکا کے دورے پر جانا ہے اس لئے ابھی صرف ایک تبدیلی کی گئی ، لیکن آئندہ ماہ تمام کوچز تبدیل ہوسکتے ہیں۔  واضح رہے کہ سابق انگلش وکٹ کیپر سٹیو رہوڈز نے گزشتہ سال ہی بنگلادیش کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سنبھالے تھے اور ان کا معاہدہ اگلے سال ٹی ٹوینٹی ولڈکپ تک کا تھا۔ ورلڈکپ 2019 میں بنگلادیش 8 گروپ میچز میں سے صرف 3 میں ہی جیت سکا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟