22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
بنٹی اور ببلی دوبارہ جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

بنٹی اور ببلی دوبارہ جلوے بکھیرنے کیلئے تیار

مشہور بھارتی جوڑی  بنٹی اور ببلی  ایک بار پھر فلمی میدان میں جلوے دکھانے کیلئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم  بنٹی اور ببلی کی معروف جوڑی یعنی رانی مکھرجی اور ابھیشک بچن 14 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ 2005 میں بننے والی فلم بنٹی اور ببلی کا سیکوئل بننے جا رہا ہے جس کا نام  بنٹی اور ببلی اگین رکھا گیا ہے ، فلم کے سیٹ پر کام بھی جاری ہے جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے ماہ شروع ہو جائے گی ۔ بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو بھی فلموں سے غائب ہوئے کافی عرصہ بیت گیا ہے ،مگر اب ساتھی فنکار ابھیشک بچن کے ساتھ ان کی واپسی ہونے جارہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟