22 جولائی 2019
تازہ ترین
 بین الاقوامی ایوارڈ احد رضا میر کے نام

 بین الاقوامی ایوارڈ احد رضا میر کے نام

 نامور پاکستانی اداکار احد رضامیر کو مقبول ترین تھیٹر ڈرامے  ہیملیٹ میں بہترین اداکاری کرنے پر بیٹی مچل ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ احد رضامیر کو حال ہی میں ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ڈرامے ہیملیٹ، اے گھوسٹ سٹوری میں بہترین پرفارمنس دینے پر بین الاقوامی بیٹی مچل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ تھیٹر کے مختلف شعبوں میں اپنے فن اور صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے فنکاروں کو دیا جاتا ہے۔ ایوارڈ کا اعلان بیٹی مچل ایوارڈز انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر کیا۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈز امریکی نږاد کینیڈین تھیٹر ڈائریکٹر، ایکٹر بیٹی مچل کی یاد میں 1998 سے دیئے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟