بلیوبیری امراض قلب کیلئے مفید پھل

بلیوبیری امراض قلب کیلئے مفید پھل

گلاسگو  طبی ماہرین کے مطابق بلیو بیری دل کے امراض میں انتہائی فائدہ مند ہے جو خون کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ شریانوں اور رگوں کی سختی بھی دور کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ماہرین نے ایک تحقیق میں انکشاف کیا  کہ اگر روزانہ 150 گرام بلیوبیری کھائی جائیں تو دل کے امراض کا خطرہ 15 فیصد تک ٹل سکتا ہے، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ بلیوبیری کے بعض اجزا خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں اور شریانوں اور رگوں کی سختی دور کرتے ہیں۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف ایسٹ اینجلیا کے ماہرین نے کی ہے جس میں 138 سے زائد فربہ خواتین و حضرات کو روزانہ 150 گرام بلیوبیری کھلائی گئیں، اس مطالعے میں شامل ہونے والے افراد کی عمر 50 سے 75 سال کے درمیان تھی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟