21 اپریل 2021
تازہ ترین
بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے،شعیب

بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے،شعیب

کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر کو کھٹکنے لگی ہے۔ سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بلو شرٹس معیار کے مطابق نہیں کھیلے، میچ کے دوران جارحانہ پن کی کمی بھارتی ٹیم کی ہار کا باعث بنی۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں  انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو میچ کے دوران روایتی جارحانہ انداز اختیار کرنا چاہئے تھا، ابتدائی 10 اوور میں تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا اور ایسے وقت میں ٹارگٹ کو حاصل کیا جا سکتا تھا، جب آپ کے پاس پانچ وکٹیں بھی باقی ہوں، میچ کے دوران مجموعی طور پر انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی بھی بہت شاندار رہی،  اب ہماری امیدیں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہوگئی ہے۔ انڈیا کے ساتھ فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم اب چوتھی پوزیشن پر آگئی ہے، پاکستان اگلا میچ بنگلا دیش کے خلاف جمعہ کو کھیلے گا، سیمی فائنل تک رسائی کے لئے گرین شرٹس کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟