16 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے،زرداری

 بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے،زرداری

 سابق صدرآصف زرداری  نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پرہے۔ پاکستان کے سابق صدرآصف علی زرداری نے دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی لہرباعث تشویش ہے، معصوم اوربیگناہ افراد کا قتل وحشیانہ فعل ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی تمام توجہ سیاسی انتقام پر ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے وہ شہریوں کی حفاظت کویقینی بنائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس سے 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟