19 ستمبر 2019
تازہ ترین
بچھو کا زہر ٹی بی کے علاج میں معاون

بچھو کا زہر ٹی بی کے علاج میں معاون

 ایک نئی تحقیق کے دوران بچھو کے زہر کے زبردست طبی فائدے سامنے آئے ہیں جن میں ٹی بی کے مرض کا علاج بھی شامل ہے۔ اس سے پہلے کینسر کے علاج میں مددگار سالمات بھی بچھو کے زہر میں پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹین فورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے ایک خاص طرح کے بچھو کے زہر میں ایسے مرکبات تلاش کئے ہیں جو سٹاف بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے اور ٹی بی کے مرض کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔ بچھو کے زہر کی مقدار قلیل ہونے کی صورت میں ایسے مرکبات کو تجربہ گاہ میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل ماہرین بچھوئوں کے زہرسے ملیریا کے خلاف جزو، کینسر کے علاج میں مددگار سالمات اور دماغی رسولیوں کی درست نشاندہی میں مدد لے چکے ہیں۔ ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ کہ میکسیکو میں پایا جانے والا ایک قسم کا بچھو ڈپلوسینٹرس میلیسی اپنے اندرایسے کیمیائی اجزا رکھتا ہے جو مختلف اقسام کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ سٹاف بیکٹیریا کی 30 اقسام ہیں جس نے انسانوں کو پریشان کررکھا ہے۔ جو جلدی بیماریوں بخار، قے، سردی اور فلو جیسی کیفیات اور امراض پیدا کرتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟