22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر

شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کے لئے باہر ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق شیکر دھون کا انگوٹھا فریکچر ہے۔ شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔ شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں اور انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟