19 نومبر 2019
تازہ ترین
بھارت کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی سے شکایت

بھارت کرکٹ بورڈ کی آئی سی سی سے شکایت

ہیڈ نگلے کے اوپرمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بینر لہرائے جانے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کردی۔ سری لنکا سے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے ہیڈنگلے کے اوپرتین بینرز لہرائے گئے، 2 مقبوضہ کشمیر کے لئے انصاف اور آزادی سے متعلق تھے جبکہ ایک بینر پر بھارت میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کی ہلاکت کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کی کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کے چیف ونود رائے کا کہنا ہے کہ ہم نے آئی سی سی سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ آئندہ اس طرح کے بینر نہ لہرائے جائیں۔  یاد رہے کہ اس سے قبل اسی گرائونڈ کے اوپرافغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینر بھی لہرایا گیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟