02 دسمبر 2021
تازہ ترین
بھارت کیخلاف پہلے بائولنگ کا فیصلہ مشترکہ تھا، حفیظ

بھارت کیخلاف پہلے بائولنگ کا فیصلہ مشترکہ تھا، حفیظ

پاکستان ٹیم کے سینئر آل رائونڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹویٹ دیکھ کر فیصلے نہیں کئے جاتے جبکہ بھارت کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ مشترکہ تھا۔ لارڈز میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ٹویٹ دیکھ کر فیصلے نہیں کئے جا سکتے، بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ٹیم کا مشترکہ تھا لیکن اچھی بائولنگ نہیں کرسکے، ہم بطور ٹیم اچھا نہیں کھیلے، بری پرفارمنس کا ہر کوئی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی شکست کیلئے میدان میں نہیں اترتا اور بھارت سے ہار کا اتنا ہی دکھ ہے جتنا کسی اور کو ہے، کھلاڑیوں پر ذاتی حملے کرنا ٹھیک نہیں، گزشتہ چند روز بہت زیادہ مایوس کن اور تکلیف دہ تھے لیکن اب بطور ٹیم اگلے چیلنج کی تیاری کر رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں ہوں یا شعیب ملک سب ٹیم کی بہتری کیلئے کھیلتے ہیں، آل رائونڈر کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن وہ مثبت انداز میں تیاری کر رہے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ٹیم کو نیچے دیکھے کر بہت تکلیف ہوتی ہے لیکن ٹورنامنٹ میں اب بھی موقع باقی ہے، اگلے میچز میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو گروپنگ کی باتیں ہوتی ہیں جو فضول ہیں، ٹیم جیت جاتی ہے تب کوئی گروپنگ کی بات نہیں کرتا۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟