16 نومبر 2019
تازہ ترین
بھارتی خلائی مشن کی چاند پر روانگی ملتوی

بھارتی خلائی مشن کی چاند پر روانگی ملتوی

بھارت کے چاند پربھیجے جانے والے خلائی مشن چندریان ٹو کی چاند پرروانگی عین وقت پرملتوی کردی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ راکٹ بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) نے کہا  ہے کہ خلائی مشن کی چاند پر روانگی مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل تکنیکی خرابی کے باعث موخر کی گئی، راکٹ بھیجنے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے بھارت نے خلائی جہاز کو 15 جولائی کو چاند کی طرف روانہ کرنا تھا، جو چھ سے سات ستمبر تک چاند پر پہنچتا، چندریان ٹو خلائی مشن پر پندرہ کروڑ امریکی ڈالر لاگت آئی ہے، مشن کا مقصد چاند کی سطح سے پانی، معدینات اور دیگرمعلومات جمع کرنا تھا۔ یاد رہے جون میں بھارت نے چاند پر خلائی تحقیقاتی مشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا، اگر بھارت اس مشن میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہوگا، اب تک امریکا، چین اور روس چاند کی سطح پر اترنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟