13 نومبر 2019
تازہ ترین
 بھارت کی شکست پر فنکار بھی خوش

 بھارت کی شکست پر فنکار بھی خوش

 نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شرمناک شکست پر پاکستانی فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ اس موقع پر پاکستان اورمقبوضہ کشمیر میں تو جشن منایا گیا تاہم پاکستانی فنکاروں نے بھی نیوزی لینڈ کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ اداکار فہد مصطفیٰ نے نیوزی لینڈ کی جیت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شکست کے بعد اب ورلڈ کپ ان کے لئے آفیشلی ختم ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی تصویر بھی شیئر کرائی اور انہیں اپنا ہم وطن قرار دیتے ہوئے مبارکباد دی۔ تصویر میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کوپاکستانی کٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا۔ اداکار فیصل قریشی نے بھارت کی ہار پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جملہ دہراتے ہوئے لکھا کہ دا ٹی واز فنٹاسٹک ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی مذاقیہ تصویر شیئر کرائی جس میں کوہلی گرائونڈ میں لیٹے ہوئے ہیں اور انوشکا شرما افسوسناک انداز میں ان کے برابر میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ اداکار گوہر رشید نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ آئو ہمسایوں مل کے پیزے برگر کھاتے ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید نے میچ کے بعد دونوں کپتانوں کی ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے تصویر شیئر کرائی اور لکھا کہ بھارت نے اچھا کھیلا لیکن یہ واضح طور پر نیوزی لینڈ کا دن تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟