21 اگست 2019
تازہ ترین
بھارت کی مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

بھارت کی مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی درخواست

  بھارت نے وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دینے کے لئے پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی۔ بھارت کی عقل ٹھکانے آ گئی جنگ کی دھمکیاں دینے والے نریندرمودی بیرون ملک جانے کیلئے پاکستان کے محتاج ہوگئے اور بھارت نے وزیراعظم نریندرمودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزارنے کی اجازت دینے کے لئے پاکستان کو باضابطہ درخواست دے دی۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے درخواست موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ نریندر مودی کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی13جون کو بشکک جانے کے لئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنا چاہتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کی درخواست پر غور کر رہاہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھاکہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ دہلی سے ایمسٹر ڈیم اور یورپ کے دیگر شہروں کی پرواز کے دورانیے میں22فیصد اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اوسطاً 913کلومیٹر زیادہ فاصلہ طے کرنا پڑرہاہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟