02 دسمبر 2021
تازہ ترین
بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

 مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے بارہ مولا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک اور نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں اڑی کے مقام پر آپریشن کے آڑ میں گھروں کا محاصرہ کیا اور اس دوران ایک کشمیری نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں بھی کارروائی کے نام پر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟