24 اگست 2019
تازہ ترین
بھارتی فلموں پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دی، مہوش

بھارتی فلموں پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دی، مہوش

 نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں  بالی وڈ فلم  پھنے خان اور  ڈیڑھ عشقیہ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے بالی وڈ پر پاکستانی فلموں کو ترجیح دی۔ بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو میں مہوش حیات نے تمغہ امتیاز کے دوران ہونے والے تنازعات اور بالی وڈ پیشکش سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں تمغہ امتیاز ملنے کے اعلان کے بعد جس طرح میڈیا ا ور سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا ، اس چیز نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بالی وڈ کے دروازے بند ہونے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اداکار جو بالی وڈ میں جاکر کام کرتے ہیں، انہیں وہاں وہ عزت نہیں دی جاتی جس کے وہ مستحق ہیں۔ یہاں تک کہ ہمارے فنکار اپنی فلموں کے پریمیئر تک میں شریک نہیں ہوسکے جس کی مثال سجل علی ہیں، جنہوں نے فلم مام میں سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا لیکن وہ نہ تو فلم کی تشہیر میں حصہ لے سکیں اور نہ ہی پریمیئر میں۔ یہ بہت افسوسناک بات ہے کیونکہ عزت نفس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا۔ ہمیں اپنے سینمائوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے یہاں بہترین ہدایت کار ہیں، ہماری فلمیں بہت اچھی ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ اپنے ملک میں رہ کر پاکستان کے لئے کام کرناچاہتی ہیں اور یہی ان کا فیصلہ ہے۔ دوران انٹرویو جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں بالی وڈ فلم  ڈیڑھ عشقیہ میں اداکارہ ہماقریشی اور پھنے خان میں ایشوریارائے کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ دونوں کردار ٹھکرا دیئے کے جواب میں مہوش نے کہا کہ فلم  ڈیڑھ عشقیہ میں انہیں اداکار ارشد وارثی کے ساتھ ایک سین پر اعتراض تھا جس پر انہوں نے اس سین کو فلم سے ہٹانے یا اس میں تبدیلی کے لئے کہا لیکن ان کی یہ بات ماننے سے انکار کردیا گیا جس کے باعث انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دل کی سنتی ہیں اور ان کا دل جو کہتا ہے صرف وہی کرتی ہیں اوروہ بالی وڈ میں کام کرنا نہیں چاہتیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟