20 اگست 2019
تازہ ترین
بھارت ، عام انتخابات کے آخری  مرحلے کیلئے ووٹنگ

بھارت ، عام انتخابات کے آخری  مرحلے کیلئے ووٹنگ

 بھارت کے عام انتخابات کا آج ساتواں اور آخری مرحلہ ہے جس کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کے ساتویں مرحلے میں 8 ریاستوں کی 59 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے اور 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں۔  ووٹنگ کے دوران ریاست اتر پردیش، بہار، پنجاب اور مغربی بنگال میں حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اپوزیشن امیدواروں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی امیدواروں میں شامل ہیں جو وراناسائی سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟