31 مئی 2020
تازہ ترین
بالی وڈ فنکاروں کی مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد

بالی وڈ فنکاروں کی مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد

بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوراداکاررشی کپور نے ہرسال کی طرح رواں سال بھی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔ ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، رحمتوں کے اس مہینے میں تمام مسلمان آپسی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی وڈ انڈسٹری میں ایک بڑی تعداد مسلم فنکاروں کی ہے، بالی وڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ رحمتوں کے اس مہینے میں جہاں تمام مسلمان ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں وہیں بالی وڈ فنکار بھی امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔ اداکار رشی کپور بھی ہر سال امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں رواں برس بھی انہوں نے مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟