16 نومبر 2019
تازہ ترین
بابا سہگل نے بالی وڈ کو کاپی وڈ کانام دیدیا

بابا سہگل نے بالی وڈ کو کاپی وڈ کانام دیدیا

نامور بالی وڈ گلوکار و ریپر بابا سہگل پرانے گانوں کی ری مکس کے نام پر دھجیاں اڑانے پر پھٹ پڑے اور بالی وڈ کو کاپی وڈ کانام دے دیا۔ بالی وڈ میں گانے چرانا کوئی نئی بات نہیں، بالی وڈ فلمسازو پروڈیوسرز اپنی فلموں کی کامیابی کے لئے بڑی ڈھٹائی سے پاکستانی گانے تو چراتے ہی ہیں لیکن اپنی ہی فلم انڈسٹری کے پرانے اور کلاسک گانوں کو بھی فلموں کی کامیابی کے لئے ری مکس کے نام پر توڑ مروڑ کر فلموں میں شامل کرتے ہیں۔ بالی وڈ کے کلاسک گانوں کی اس بے توقیری پر جاوید اختر کافی عرصے سے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور اب بالی وڈ کے ایک اور نامور ریپر و گلوکار باباسہگل نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے۔ بابا سہگل نے ٹویٹر پرکہا کہ اب  بالی وڈ کے پرانے اور کلاسک گانوں کو ری مکس اور ری کری ایٹنگ کے نام پربگڑنا بند ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی برائی نہیں کہ ایک گانا پھر سے بنایا جاتا ہے لیکن ایسا کرنے میں گانوں کی جو کوالٹی نکل کر سامنے آرہی ہے وہ بہت قابل رحم اور افسوسناک ہے، کیونکہ گانوں کا ری مکس بنانے میں کوئی تخلیقی صلاحیت استعمال نہیں ہورہی اور فلمساز صرف پرانے گانوں کو توڑ مروڑ کر ان کی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے نئے ٹیلنٹ کو موقع دو اور اوریجنل کو برباد کرنا بند کرو،اب بالی وڈ کاپی وڈ بن چکا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟