28 مئی 2020
تازہ ترین
اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید، 51 زخمی

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید، 51 زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 4 فلسطینی نوجوان شہید اور خواتین و بچوں سمیت 51 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی پر اپنے گھروں کو واپسی مہم کے 57 ویں مارچ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان 31 سالہ رمزی اور 19 سالہ رائد خلیل ابوذر موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مزید دو فلسطینی نوجوان 33 عبداللہ ابراہیم ابو ملوح، اور 29 سالہ اعلا البوبالی شہید ہوگئے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور شیلنگ سے 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک فاطمہ حجازی ہیں جن کے سر پر گولی ماری گئی ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ خاتون صحافی سفینہ کا ہاتھ زخمی ہوا دیگر زخمیوں میں 10 بچے، 2 خواتین اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی حدود میں تقریباً 50 راکٹ داغے گئے، جس کے رد عمل میں اسرائیلی فضائیہ نے کارروائی کی جبکہ غزہ کی سرحد پر گریٹر مارچ کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی افواج پر پتھرائو کیا جس سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟