22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
یاسر حسین نے مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا

یاسر حسین نے مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا

پاکستان کے کامیڈی اداکار یاسر حسین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جامن کی گٹھلی کہہ دیا۔ پاکستان کے معروف کامیڈین اداکار یاسر حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنی تقریب حلف برداری میں نہ بلانے پر انہیں جامن کی گٹھلی کہہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سٹوری لگاتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ مودی عمران خان کے لکس (خوبصورتی) سے خوف زدہ ہوگیا ہوگا، خود سوچو ایک طرف عمران اور دوسری طرف وہ جامن کی گٹھلی۔ واضح رہے حال ہی میں ہونے والے بھارتی انتخابات جیتنے والے نریندر مودی نے اپنے تمام پڑوسی ممالک کے وزرائے اعظم کو اپنی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا ہے جبکہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو نہیں بلایا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟