21 جولائی 2019
تازہ ترین
اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور

اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور

 اپوزیشن رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے راجہ ظفرالحق اور حاصل بزنجو کے نام پر غور شروع کردیا۔ گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے اپنے پہلے اجلاس میں حکومتی اقدامات کے خلاف متعدد فیصلے کئے، جس کے تحت چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف 9 جولائی کو تحریک عدم اعتماد سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروائی جائے گی اور 11 جولائی کو نئے چیئرمین کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہبر کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے چیئرمین سینیٹ کے نام کے لئے مشاورت شروع کردی، مسلم لیگ (ن) لیگ کے راجہ ظفر الحق اور نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کا نام سرفہرست ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے جبکہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟