19 نومبر 2019
تازہ ترین
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی نیا چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے ہونے کی منظوری

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی نیا چیئرمین سینیٹ ن لیگ سے ہونے کی منظوری

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے نیا چیئرمین سینیٹ اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن)کو دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد (ن) لیگ نے راجہ ظفر الحق اور مصدق ملک سمیت دیگر دو ناموں پر مشاورت شروع کردی اور پارٹی دو دنوں میں اپنے امیدوار کے نام کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ ملنے کے بعد (ن) لیگ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑ دے گی جس کے باعث رہبر کمیٹی سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر سے متعلق بھی مشاورت کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے ریکوزیشن 9 جولائی کو جمع کرائی جائے گی جبکہ نئے چیئرمین کے نام کا اعلان 11 جولائی کو کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟