05 دسمبر 2019
تازہ ترین
ایوب کھوسو کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

ایوب کھوسو کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

 سینئر اداکار ایوب کھوسو نے تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ ایوب کھوسو نے کہا کہ میں بلوچستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مسائل پر بھی فلم بنانا چاہتا ہوں، تاہم میری پہلی فلم کا موضوع نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسئلہ کشمیر کو سلور سکرین کے ذریعے بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیریوں کی جدو جہد آزادی پر بننے والی فلموں میں بلا معاوضہ کام کروں گا۔ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو بدنام کرتی ہیں، میں فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنے وطن کا مثبت چہرہ اور حقائق دکھائوں گا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟