15 ستمبر 2019
تازہ ترین
او آئی سی نے فلسطین کا معاملہ مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دیدیا

او آئی سی نے فلسطین کا معاملہ مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دیدیا

 اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے فلسطین کے معاملے کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دے دیا۔ سعودی عرب میں ہونے والے او آئی سی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، عالمی قراردادوں کے مطابق فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کرایا جائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، آزاد اور خودمختار ریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا حق ہے۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ہر قسم کی دہشت گردی، انتہاپسندی اور تعصب پسندی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ او آئی سی نے عالمی برادری سے خطے میں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کوشہریت، مذہب یا کسی علاقے سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ او آئی سی نے مذہب اور رنگ نسل کی بنیاد پر امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے نفرت، امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے برداشت، احترام، بات چیت اور تعاون پر زور دیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟