25 اگست 2019
تازہ ترین
انسٹاگرام متنازعہ پوسٹ روکنے کیلئے متحرک

انسٹاگرام متنازعہ پوسٹ روکنے کیلئے متحرک

 جہاں تک متنازعہ پوسٹوں اور نفرت انگیز جملوں کا معاملہ ہے تو سوشل میڈیا اس کا گڑھ بن چکا ہے۔ اسی تناظر میں اب انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد یہ پلیٹ فارم صارفین کو متنازعہ پوسٹ کرنے سے قبل ایک مرتبہ پھر سے سوچنے کا مشورہ دے گا۔ انسٹا گرام کے سی ای او ایڈم موسیری نے کہا ہے کہ ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بعض افراد اگر متنازعہ مواد پوسٹ کررہے ہیں اور اگر انہیں متنبہ کیا جائے تو وہ اس سے باز آجاتے ہیں۔ یوں نفرت انگیز پوسٹس میں کمی کی جاسکتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص کسی تصویر پر  آپ بدصورت اور احمق لگ رہے ہیں لکھتا ہے تو انسٹاگرام فوراً حرکت میں آجائے گا اور درمیان میں آکر پوچھے گا کہ آیا اب بھی اس جملے کو پوسٹ کرنا چاہتے؟ ساتھ ہی اس بارے میں مزید جانیے کا لنک بھی نمودار ہوگا۔ موسیری کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے اس مداخلت کا مقصد یہ ہے کہ منفی جملے لکھنے والا رک جائے اور وصول کرنے والا نفرت آمیز کمنٹس سے محفوظ رہے۔ اس طرح سوشل میڈیا کو فضول باتوں سے پاک رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن ہتک اور نفرت ایک پیچیدہ بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ کئی برس سے انسٹاگرام مصنوعی ذہانت ( آے آئی) کے ذریعے توہین آمیز اور برے الفاظ اور جملوں کو ہٹا رہا ہے لیکن ان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟