25 مئی 2019
تازہ ترین
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ، 147 روپے کی  بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ، 147 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 فیصد مہنگا ہو کر 147 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔  کاروباری لین دین کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5.61 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 146 اور قیمت فروخت 147 روپے دیکھی گئی ،روپے کی قدر کم ہونے پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان ہے جہاں 100 انڈیکس 325 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 965 کی سطح پر آگیا۔ واضح رہےکہ حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 روپے کے درمیان تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟