14 دسمبر 2019
تازہ ترین
 انگلش ٹیم کی فتح اتحاد کی مرہون منت قرار

 انگلش ٹیم کی فتح اتحاد کی مرہون منت قرار

بائولنگ کوچ ثقلین مشتاق نے انگلش فتح کو اتحاد کی مرہون منت قرار دےدیا، سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق بطور سپن بائولنگ کوچ فاتح انگلش ٹیم کا حصہ رہے، لندن میں صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ ورلڈکپ جیتنے پر انگلینڈ میں جشن کا سماں ہے، میچ کے بعد رات گئے تک کھلاڑی لارڈز میں جشن مناتے رہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی لانگ روم میں موجود رہی جہاں انگلش کرکٹرز نے انہیں جوائن کیا، کھلاڑیوں کے والدین، بیگمات اور دیگر فیملی ممبرز بھی جشن میں شریک ہوئے، کوچ نے تقریر کی اور پلیئرز کو عمدہ کارکردگی کا سلسلہ ایشز سیریز میں بھی جاری رکھنے کا کہا، بعض پلیئرز نے گانا تیار کیا جسے سب مل کر گاتے رہے، سب نے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کی خاص بات یہ ہے کہ سب کے مذہبی عقائد کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ مجھ سمیت معین علی اور عادل رشید کے حوالے سے مکمل احتیاط برتی گئی کہ کوئی ایسا کام نہ ہو جس کی ہمیں ہمارا مذہب اجازت نہیں دیتا، دورانِ میچ ڈریسنگ روم میں پلیئرز مقدس لفظ ٴٴانشااللہ ٴٴبھی کہتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلش ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست اور تمام کھلاڑی ہر وقت ایک دوسرے کی مدد کو تیار رہتے ہیں، میچ ٹائی ہوا تو سب لارڈز کی بالکونی سے نیچے گئے اور میچ کی حکمت عملی پر بات کی، ٹیم یکجا اور سب کا ایک ہی مقصد ٹائٹل جیتنا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟